ملک بھر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 86 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ مزید 3 ہزار 884 افراد مہلک وبا کا شکار ہوگئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 506 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

چوبیس گھنٹے میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 427 ہوگئی۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 84 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں 86 افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 84 ہزار 427 ہوگئی ہے۔