خیبر پختونخوا : اساتذہ کو واپس محکمہ تعلیم بھیجنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیکچررز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات لیکچرز اور پروفیسرز کو تین دنوں کے اندر محکمہ اعلیٰ تعلیم واپس بھیجنے کی ہدایت کی۔

محمود خان نے کہا کہ لیکچررز اور پروفیسرز درس و تدریس کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں، انتظامی عہدے چلانے کے لئے نہیں، وہ جس مقصد کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں ان سے وہی کام لیا جائے.

انہوں نے کہا کہ ان کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے کالجوں میں درس و تدریس کا عمل متاثر ہو رہا ہے، اساتذہ کی دیگر محکموں میں تعیناتی کا عمل مستقل طور پر بند کیا جائے۔