پاراچنار: قومی کیمٹی کیجانب سے منشیات کیخلاف سیمینار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاراچنار میں قومی کیمٹی محافظین ملانہ کی جانب سے منشیات کیخلاف سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سیمینار میں انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، قومی کمیٹی کے ممبران عنایت علی، ملک اقبال حسین، شفیق حسین مطہری، ریٹائرڈ میجر کمال حسین، تحفظ ملت کے سربراہ مسرت حسین منتظر نے خطاب کیا۔

سیمینار میں سیاسی و مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ پولیس کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے، اسکو روکنے کے لئے ہمیں میدان میں رہ کر لڑنا ہوگا۔ اور ساتھ میں مہمانوں نے قومی کمیٹی محافظین ملانہ کے اس اقدام کو بھی سراہا۔

قومی کمیٹی محافظین ملانہ کے ممبران کا کہنا تھا کہ چند افراد سرینڈر ہوچکے ہیں، باقی افراد کے خلاف بروز منگل کو ایف آئی آر درج کی جائے گی، اور کاروائی نہ کرنے والے پولیس آفیسرز کے خلاف کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔