جنوبی وزیرستان : ‘ماں دودھ’ کے حوالے سے آگاہی واک و سمینار

ڈی ایچ او وانا آفس میں "ماں دودھ "کے حوالے سے تقریب منعقد ہوا جس میں چھ ماہ تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا لازمی قرار دیا گیا

ڈی ایچ او آفس وانا میں یونیسف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کے عالمی ہفتے کا اہتمام کیا جس میں علمائے کرام سمیت قومی مشران، اساتذہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حضرت بلال نے کہا کہ ماں کے دودھ پلانے سے بچے میں خود اعتمادی اور بچے کی شخصیت نکھر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30مہینے تک ماں کا دودھ پلانا اسلام نے جائز قرار دیا ہے ضروری ہے کہ چھ ماہ تک بچے کو ماں کا دودھ ہی پلایا جاے

تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ولی رحمان اور ڈاکٹر زین العابدین نے بھی ماں کے دودھ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ چھ ماں تک بچے کیلئے ماں کا دودھ پلانا ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ چھ ماں بعد نرم غذا کھلانے پر زور دیا تاکہ بچے کی صحیح نشونما ہوسکے اور مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے

سیمنار کے اخیر میں ماں کے دودھ کی افادیت اور آگاہی کے حوالے سے واک بھی کی گئی۔