ضلع خیبر : لوئے شلمان میں زیتون کی شجرکاری مہم کا اغاز

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی محکمہ زراعت کے تعاون سے لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں زیتون کی شجرکاری مہم کا اغاز، علاقے میں بڑی تعداد میں زیتون کے پودیں لگائے جائینگے

ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(لنڈیکوتل) اشرف الدین،لوئے شلمان میں تیراہ رائفل کے لیفٹنینٹ کرنل سہیل منصور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر تیراہ رائفل کے کرنل سہیل منصور لنڈی کوتل کے ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے زیتون کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا اغاز کرلیا ہے جس کے زریعے علاقے میں بڑی تعداد میں زیتون کے پودیں لگائے جائینگے تاکہ بلین ٹری مہم کے اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکیں۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ شجرکاری میں درخت لگانا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے جو کہ بحیثیت قوم ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے.

انہوں نے کہا کہ علاقے میں زیتون کے پودیں لگانا اور اس کا خیال رکھنا ہم سب کی زمہ داریوں میں شامل ہے تاکہ علاقے میں شجرکاری کرکے خوبصورتی کیساتھ علاقہ مکینوں کے لئے زرائع امدن کا زریعہ بھی بن سکیں جو کہ حکومت کی جانب سے ایک خوش آئند اقدام ہے۔