ضلع خیبر : شہید پولیس کلیم اللہ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع خیبر : شہید پولیس کلیم اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور احسن عباس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض ،سیکٹر کمانڈر شوکت رانا ،ڈی سی خیبر،ارشد منصور، کمانڈنٹ خیبر رائفل علاقہ معززین پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثر تعداد میں شرکت کی.

تفصیلات،شہید پولیس اہلکار کلیم اللہ شام کو گھر جارہے تھے کہ ٹیڈی بازار کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈرائیور سمیت فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید اہلکار کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر سی سی پی او احسن عباس کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پسمندگان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و جمیل عطا فرمائے اور شہید کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تمام ممکنہ تعاون یقینی بنائیں گے۔

فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے کنسٹیبل محکمہ کے لیے قابل فخر ہیں۔شہید ہونے والے افسران و جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ خیبر پولیس بلکہ پورا محکمہ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے پولیس فورس کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی قوم کے لئے بے تحاشہ جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔