وادی تیراہ : ایف سی پر حملے میں دو جوان شہید

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع خیبر اور ضلع کرم کی سرحد پر فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

ایف سی خیبر پختونخوا کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لئے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی، جس سے دو جوان شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو منتقل کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔