شمالی وزیرستان کے شہید صحافیوں کے لواحقین کیلئے حصوصی گرانٹ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان کے شہید صحافیوں کے لواحقین کیلئے میرانشاہ میں پاک فوج کی کوششوں سے مالی امداد جبکہ وزیرستان یونین اف جرنلسٹس کو بھی حصوصی گرانٹ دیا گیا۔

وزیرستان یونین اف جرنلسٹس کی طرف سے میرانشاہ میں متعین پاک فوج کے میجر جنرل شاکر اللہ خٹک کو  شہید صحافیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کے جذبات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیرستان یونین اف جرنلسٹس کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت عمرداراز وزیر صدر وزیرستان یونین اف جرنلسٹس پریس کلب میرانشاہ میں منعقد ہوا جس میں یونین کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وزیرستان یونین اف جرنلسٹس کے شہید صحافیوں کے لواحقین کو میجرجنرل شاکر اللہ خٹک کی کوششوں سے منظور شدہ مالی امداد کی گرانٹ کے چیکس دئے گئے . جبکہ یونین کی فلاح و بہبود کیلئے جی او سی شمالی وزیرستان کی کوششوں سے حصوصی گرانٹ کی منظوری پر بھی میجرجنرل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر یونین کے صدر عمر دراز وزیراور دیگر سینئر جرنلسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے صحافیوں نے ہمیشہ پاک فوج اورعوام کے درمیان ایک رابطہ پُل کا کردار ادا کیا ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی ارہی ہیں ۔

یونین کے صدر عمر دراز وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے عوامی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے دیگر اہم اقدامات کا بھی وعدہ کیا ہے جو کہ جلد ہی پورے کئے جائینگے ۔

انہوں نے میجر جنرل شاکر اللہ خٹک اور دیگر فوجی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے شہید رفقاء کے لواحقین کیلئے ھنگامی بنیادوں پر گرانٹ کی منظوری دی جس پر یونین کے تمام اراکین بھی تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

وزیرستان یونین آف جرنلسٹس نے دل کے مریض اپنے سابقہ کولیگ صحافی کو تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہیں اسی فنڈ سے نقد امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔

وزیرستان یونین کے جملہ ممبران اپنے سابقہ صحافی بھائی کی علاج کے لئیے پشاور میں بھی ہر ممکن کوشش کرینگے۔