ضلع خیبر : دہشت گردی کے جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع خیبر تحصیل جمرود میں صوبے کی دوسرے اضلاع کی طرح یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق 4اگست یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے جمرود تحصیل افس میں ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکٹر کمانڈر شوکت رانا،،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد،اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے شرکت کی.

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض،ایس پی انوسٹی گیشن عبدالسلام خالد،ایس ایچ او جمرود حاجی اکبر افریدی،ایس ڈی پی او محمد نواز افریدی،سوالزرخان،ملک عابد افریدی،ملک مظہر افریدی،امجد علی افریدی و دیگر کے علاؤہ پولیس شہدا کمیٹی کے چیئرمین ملک پرویز آفریدی ، شہدا کے بچوں و لواحقین و قبائیلی مشرانوں بھی موجود تھے.

تقریب میں یادگارِ شہدا پر شمع روشن جبکہ پھولوں کے گلدستے رکھے گئے جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی شہداء کے قبروں پر افسروں اور جوانوں نے حاضری بھی لگائی اور پھول چڑھائی۔

تقریب سے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شوکت رانا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ خاصہ دار ،لیویز فورسز جو اب پولیس میں ضم ہوچکے ہیں نے دہشتگردوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑ کر جانوں کی قربانیاں پیش کیے جس پر ہمیں فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کے ہمراہ پولیس نے ہر سخت حالاتِ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ان کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ شہدا کے بچوں کو ہر سہولیات دے گے.

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز،پولیس نے سیلاب،زلزلہ،کورونا اور پولیو کے خاتمے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ہفتہ شہدا کا مقصد شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔