ضلع کرم : وائلڈ چیری سے ذائقے دار جیم بنانے کا عمل شروع

ضلع کرم پاڑا چنار میں قدرتی طور پر پائے جانے والی وائلڈ چیری سے ایگریکلچر کے ریسرچرز نے انتہائی لذیذ اور ذائقے دار جیم اور چٹنی سکوائش اور دیگر پروڈکٹس بنانا شروع کردیا ہے۔

پاڑا چنار میں ایگریکلچر ریسرچرز کی جانب سے اس حوالے سے کسانوں کو دو روزہ تربیت بھی دی گئی اور پاڑا چنار میں قدرتی طور پر پائے جانے والی وائلڈ چیری سے مختلف پراڈکٹس تیار کرنے کا بھی عملی طور پر نمونہ دکھایا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ سینٹر فضل وہاب ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مفتاح الدین اور سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر تاجر حسین کا کہنا تھا کہ پاڑا چنار سمیت ضلع کرم کے تمام علاقوں میں وائلڈ چیری وافر مقدار میں موجود ہیں.

انہوں نے کہا کہ وائلڈ چیری کا ذائقہ جیمس چٹنی اور دیگر پراڈکٹس کیلئے بہترین ہے اس لیے فوری طور کسانوں کی اس حوالے سے تربیت شروع کی گئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ وائلڈ چیری جسے مقامی زبان میں ارغونجہ کہتے ہیں سے سکوائش جیم چٹنی اور اور دیگر پراڈکٹس تیار کرکے نہ صرف مقامی مارکیٹ میں پہنچائے جائے بلکہ اندورن اور بیرونی ملک بھی سپلائی کی جائے گی۔