خیبر پولیس : 5 منشیات فروش اہلکار ملازمت سے فارغ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے ساتھ قریبی روابط رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 5 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا،

خیبر پولیس منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث نکالے گئے اہلکاروں میں میر عالم آفریدی،جلات خان،سید امین،نیاز علی اور محمد ادریس شامل ہیں۔

ڈی پی او خیبر وسیم ریاض نے کہا ہے خیبر پولیس نے ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے تحت منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں.

ڈی پی او وسیم ریاض نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی سمیت محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی پروفائلنگ کا عمل جاری ہے جس کے تحت منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے، ان کو سہولت کاری فراہم کرنے اور براہ راست منشیات فروشی میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کی جا رہی ہے.

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 5 اہلکاروں کے خلاف ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔