ملک بھر میںایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے متعلق اہم ترین فیصلہ ہوگیا

ملک بھر میں کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق 2 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدرکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی ایجوکیشن سیکرٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق 2 اگست سے کھولے جائیں گے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ صوبے اپنی حدود میں کورونا کی شرح کے مطابق خود فیصلے کریں گے لیکن بورڈ امتحانات شیڈول کےمطابق جاری رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے آج مزید 44 افراد انتقال کر گئے ہیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 131 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 15 ہزار 827 تک جاپہنچے ہیں۔