پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 اوورز میں 85 رنز بنائے، پاکستان کی اننگز شروع ہونے سے قبل پھر بارش شروع ہوگئی جس کے بعد دونوں امپائرز نے آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

میزبان ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے 2، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے 19 سالہ محمد وسیم جونیئر نے ڈیبیو کیا ۔

میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا جسے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا۔