خیبر پختونخوا میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی بھارتی (ڈیلٹا) قسم کے پھیلاؤ کے خدشے پر 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کرنے فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں نئے کورونا وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے خدشے پر 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے ان اضلاع کو باضابطہ بذریعہ مراسلہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں 29 جولائی سے 10 اگست تک مہم کی جائیگی۔ جس کے لئے ان اضلاع میں باضابطہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو معاملات کی نگرانی کےلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ضلع پشاور کیلئے ڈاکٹر عمر فیصل، ضلع مردان کیلئے ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر اسد علی، سوات کیلئے ڈاکٹر مخدوم صفدر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کیلئے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو متعین کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام اضلاع میں میڈیکل ٹیکنیشنز اور تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کورونا ویکسینیشن میں گھر گھر جاکر مہم کریں گے۔

جبکہ ڈی ایچ اوز ہسپتالوں میں اس سلسلے میں ہر قسم کے ذیلی اثرات کے لئے انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں اسپتالوں تک ایمبولینسز کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔