پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں انڈیا کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے اور چینی انجینئرز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی کڑیاں مل گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے روابط کا کھوج لگا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کی کڑیاں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے مل گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو حملے کے شبہ میں لاہور سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.

داسو حملے میں استعمال گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی ملکیت تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار 2 سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں 15 سال سے ڈیفنس کے پی بلاک میں رہائش پذیر تھے۔