متاثرینِ قبیلہ کوکی خیل کی واپسی کےلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی

قبائلی ضلع خیبر کے قبیلہ ‘کوکی خیل’ کے متاثرین کی واپسی کےلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں کل قبیلہ کوکی خیل اپر باڑہ علاقہ طور درہ کے 30 رکنی کمیٹی نے پارلیمانی سیکرٹری سیفران و رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سے اُن کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قبیلہ کوکی خیل علاقہ طور درہ کے تین تپوں شیرخیل، عمرخیل اور اعلی خیل کے مشران نے مطالبہ کیا کہ طور درہ کوکی خیل کی واپسی، واپسی سے پہلے ہنگامی بنیادوں پر گھروں کا سروے و آبادکاری ، تعلیم ، صحت اور رہائشی سہولیات فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد ہماری واپسی کا مسلہ حل نہ کیا گیا اور ساتھ ہی تمام سہولیات نہ دیئے گئے تو جلد احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔

جس پر پارلیمانی سیکرٹری سیفران و ایم این اے اقبال آفریدی نے تینوں تپوں سے 6 رکنی کمیٹی بنادی اور کہا کہ آپ کے تمام مطالبات ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا.