چمن: بارڈر کراس کرنے کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد پاک افغان بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی چمن کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل نے NCOC بارڈر مینجمنٹ کے تحت تمام بارڈر کراس کرنے والے مسافروں کیلئے ویکسینیشن اور آر اے ٹی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

مزید بتایا جا رہا ہے کہ افغان باشندے کا ٹیسٹ اگر مثبت ہوا تو اسے واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا، جبکہ پاکستانی باشندے کا ٹیسٹ اگر مثبت ہوا تو اسے نزدیکی کورینٹین سینٹر میں داخل کیا جائے گا۔