باجوڑ : لیڈی ہیلتھ ورکرز، سپروائزر کی بھرتیاں منسوخ

باجوڑ میں محکمہ صحت کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے 285 اسامیوں پر بھرتی کا عمل منسوخ کرنے کے خلاف متاثرہ افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اس ضمن میں آج بروز اتوار ضلع کے منتخب نمائندگان کے گھروں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

برنگ تحصیل کے گاوں میومل میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں کے عمل کے بعد بھرتیوں کے لئے ان کے انٹریوز کے تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا اور محکمہ نے اس سلسلے میں اپنی تمام کاروائی مکمل کر لی تھی لیکن اب اچانگ وہ تمام بھرتیاں منسوخ کی گئی ہے اور بھرتی کے لئے نئے اشتہارات دئے گئے ہیں۔

15 متاثرین نے ایم این اے گلداد خان اور ایم پی اے انجینئیر اجمل خان کے گھروں کے سامنے ڈھیرے ڈال دئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ دراصل ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف

مظاہرین نے ہاتھوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی طرف سے ایل ایچ وی کی 273 اور ایل ایچ ایس کی 11 سیٹوں پر بھرتی شفاف طریقے سے نہیں ہو رہی ہے۔

اس بھرتی میں سیاسی اجارہ داری کو ختم کیا جائے تا کہ باجوڑ کے لوگوں کو ان کا حق مل سکے۔