کرونا کی تیسری لہر: تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ بند رکھنے کی تجویز

کرونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثرانداز ہونے لگی، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز سامنے آ گئی

فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کرونا کی چوتھی لہر کے بچوں پر اثرانداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

کرونا کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیرِغور ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے پندرہ اگست یا یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

کرونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جا سکتا ہے۔

اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جا سکتا ہے۔