پاراچنار: شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، موسیٰ الیون فاتح

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پیپلز پارٹی ضلع کرم کی جانب سے منعقدہ شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

فائنل میچ موسیٰ الیون پاراچنار اور عرفان ایف سی ٹل کے مابین کھیلا گیا جبکہ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کرکے ایک ایک گول سکور کیا.

میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جس میں موسیٰ الیون نے رننگ پینلٹیز پر عرفان ایف سی ٹل کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا.

فائنل میچ میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ایم این اے ساجد طوری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ پاک فوج 72 بلوچ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حماد خان، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ کرم انچارج عدنان حبیب مالک، فرزند شہید نواز آغا عرفانی ہادی عرفانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

کھیل کے اختتام پر مہمانان گرامی نے آفیشلز، رنر اپ اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔