پاکستان نے بھارت کو افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا پر غیر ضروری تبصرہ مسترد کردیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر بھارت کا غیر ضروری تبصرہ مسترد کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، بھارت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف غلیظ مہم کے بارے میں سب جانتے ہیں، یورپین یونین اور خودمختار بین الاقوامی اداروں کو اس کا اچھی طرح سے علم ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کے معاملہ پر بھی بھارتی پروپیگنڈا مشینری کام کر رہی تھی، اس پروپیگنڈا کا مقصد جھوٹا بیانیہ تیار کرنا تھا.

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی، غیرقانونی قبضے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بےعزت کرنے کے اعلیٰ معیار قائم کر رکھے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعہ پر سفیر کی صاحبزادی کی جعلی تصاویر چلائی گئیں، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ منفی پروپیگنڈا سے باز رہے، بھارت افغانستان میں سپائلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔