میاں افتخار حسین کے فرزند شہید راشد حسین کی گیارہویں برسی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور راشد شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ پبی میں منائی گئی.

برسی کی تقریب میں شدید گرمی کے باوجود لوگوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہید میاں راشد حسین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

راشد شہید فاونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں محمد زبیر اور تبسم شمس کتوزئی نے میاں راشد حسین شہید کی شہادت اور انکے نام سے منسوب غیر سرکاری ادارے راشد شہید فاونڈیشن کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالی .

راشد شہید فاونڈیشن کے سرگرمیوں کرتے ہوے کہا کہ راشد شہید فاونڈیشن کا قوم میں تعلیم اور شعوری بیداری کا مشن کسی بھی قیمت پر جاری رکھا جائیگا۔

تقریب سے خصوصی خطاب میاں افتخار حسین نے کیا، تقریب کے اختتام پر انہوں نے میاں راشد حسین کے مزار اور اس کے اگلے دن دھماکے میں شہید ہونے والے تمام لوگوں کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر انکے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔