پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پھر بلاک کردیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بلاک کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،

نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کی کارروائی اس پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم انتظامیہ کی جانب سے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل إکتلف عدالتوں کی جانب سے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے احکامات آتے رہے ہیں۔