ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.30 فیصد ہو گئی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہیں جس سے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2158 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22928 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 98 ہزار 609 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 895 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 929 ہوگئی ہے۔