ضلع کرم میں شہدائے کربلا کا سوئم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin
پاراچنار اور ضلع کرم کے دیگر علاقوں میں شہدائے کربلا کا سوئم منایا گیا جس میں ماتم اور سینہ کوبی کرتے ہوئے عزاداروں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا.
 
شہدائے کربلا کے سوئم کے سلسلے میں عزاداری کاجلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد کیا گیا جو سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتا ہوا شہید علامہ محمد نواز عرفانی پہنچ گیا جہاں عزاداری کے مجالس اور نیاز حسین کا اہتمام کیا گیا تھا.
 
اپر کرم کے علاقے ملانہ سید عباس جان سید میاں زیارت، کڑمان فخر عالم بابا زیارت اورلوئر کرم کے علاقوں غربینہ اور ابراہیم زئی میں بھی شہدائے کربلا کے سوئم کے موقع پر عزاداری کے مجالس اور نیاز حسین کا اہتمام کیا گیا جس میں سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے عزاداروں نے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کی.
 
اس موقع پر علمائے کرام نے شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نواسہ رسول کی عظیم قربانی کسی ایک مسلک اور فرقے کیلئے نہیں بلکہ انسانیت کیلئے ہے اس لئے ان کا مشن جاری رکھنا چاہئے سوئم شہدائے کربلا کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے