چمن بارڈر دو دن بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک افغان بارڈر دو دن بند رہنے کے بعد آج کھول دیا گیا ہے۔

14 جولائی کو چمن سے متصل افغانستان کے اہم ضلع اسپن بولدک پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور باب دوستی پر اپنے جھنڈے بھی لگادیئے تھے، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے باب دوستی کو عارضی طور پر سیل کرکے سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے باب دوستی کے چمن بارڈر کو 2 دن کے بعد عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، باب دوستی گیٹ صبح 8 سے 10 بجے جب کہ شام 4 سے 6 بجے تک کھلا رہے گا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کیلئے بارڈر پر کورونا ٹیسٹ لازمی ہے، اور صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد کو سرحد کے آر پار جانے کی اجازت ہوگی.

پاکستان کی جانب سے اس اقدام کے بعد اب تک ہزاروں افغان شہری اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی ملک میں داخل ہوچکے ہیں، جب کہ سرحد پار سے بھی درجنوں پاکستانی اپنے ملک میں واپس آئے ہیں.

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔