پاک فوج آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی فرائض انجام دے گی، آئی ایس پی آر

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی فرائض انجام دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سیکیورٹی اور پرامن ماحول کے انتظامات کیلئے طلب کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک تعینات ہو گی، یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے.

پاک فوج کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ دیگر صوبوں کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور نیم فوجی دستے بشمول رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان انتظامات کا مقصد بلاتعطل پرامن انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے، زرائع کے مطابق پاک آرمی کا پولنگ سٹیشنوں، پولنگ کے عمل یا انتخابی سامان کی ترسیل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔