جنوبی وزیرستان : دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نرائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا.

آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ سپاہی جنید شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاکہ کسی بھی بچ جانے والے دہشت گرد کا خاتمہ کیا جاسکے۔