چمن بارڈر عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

افغانستان کے سرحدی ضلع اسپن بولدک پر طالبان کے قبضے کے بعد بند کی گئی پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن سے متصل افغانستان کے اہم ضلع اسپن بولدک پانچویں روز بھی طالبان کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے پاک افغان بارڈر پر پانچویں روز بھی بدستور ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے باب دوستی کے چمن بارڈر کو عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

باب دوستی گیٹ صبح 8 سے10 بجے جب کہ شام 4 سے 6 بجے تک کھلا رہے گا، اب تک ہزاروں افغان شہری اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی ملک میں داخل ہوگئے ہیں۔