قطر کا پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قطر حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ٹورسٹ ویزا کی سہولت متعارف کرا دی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔ قطری حکومت کی طرف سے باقاعدہ تحریری احکامات جاری کر دیے گئے .

قطر نے پاکستانیوں کے لیے پالیسی بھی متعارف کرا دی گئی جس کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔

قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزا دیا جائے گا تاہم اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔ بڑوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کی شرط لازمی ہوگی۔

آن ارائیول ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن ehtraaz.gov.qa پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔