وزیراعلیٰ نے کنٹرولر بورڈ کے بیٹے کے نقل کرنے کا نوٹس لے لیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں کنٹرولر ملاکنڈ بورڈ کے بیٹے کے نقل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے امیدوار کو نقل کرنے میں سہولت فراہم کرنے والے امتحانی عملے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عملے میں ایگزامینشن سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ ہمایوں خان اور نگران رحمت علی شامل ہیں۔

ہمایوں خان گورنمنٹ مڈل اسکول بارون لوئر دیر میں ایس ایس ٹی جبکہ رحمت علی گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹلئی سوات میں ہیڈ ماسٹر تعینات ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور عملے کی طرف سے امیدوار کو نقل کروانے میں سہولت فراہم کرنے کے واضح شواہد موجود ہیں۔

شوکاز نوٹس میں مذکورہ عملے کو اپنے فرائض سے غفلت اور سروس ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور دونوں کو پندرہ دنوں کے اندر تسلی بخش جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے.

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بصورت دیگر ان کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔