پشاور: 25 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

رحمت خان اورشیرمحمدکے مابین پچیس سال سے جائیدادکے تنازعے پر دشمنی چلی آرہی تھی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے کئی افرادزخمی ہوئے تھے اور یہ معاملہ دن بدن مزید سنگین صورت اختیارکرتاجارہاتھا۔

حالات کومزید بدسے بد تر ہونے کے خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ممبرشیخ کریم جان، شیخ شفیع اکبر، ہدایت اللہ اورملک افضل خان نے کاوشیں شروع کی جس کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں دونون فریقین نے ان پراعتماد کرتے ہوئے آپس کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کردیا اور تمام سابقہ اختلافات دور کردیئے۔

اہلیان علاقہ ڈسٹرکٹ ممبرشیخ کریم جان کے حجرہ میں اکٹھے ہوئے اورقران پاک پر حلف اٹھا کر عہد کیا کہ وہ آئندہ دشمنی سے توبہ کرتے ہیں اور آج کے بعد وہ آپسمیں بھائی بن کر زندگی گزارینگے.

اس موقع پرشیخ کریم جان نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقین نے ضمانت کے طور پر ان کے پاس 10،10 لاکھ وپے نقد جمع کئے ہیں، اگر ان دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی دوبارہ سے دشمنی کی پہل کی تو ان کو 60،60 لاکھ روپے جرمانہ کیاجائیگا.

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سکن صوبائی اسمبلی فضل الہی، ڈی ایس پی عصمت اللہ بھی موجود تھے، اورتمام تر کارروائی خود دیکھی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فریقین کے مابین راضی نامے پر اپنی بھر پور خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔