پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ ممنون حسین کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے ارسلان ممنون نے کی۔

ارسلان ممنون کا کہنا ہے کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ممنون حسین 23 دسمبر 1940ء کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

ممنون حسین نون لیگ کے دور حکومت میں 9 ستمبر 2013ء سے 9 ستمبر 2018ء تک ملک کے بارہویں صدر رہے۔

ممنون حسین 19 جون 1999ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔

صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔