حکومت نے عید کے موقع پر سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دیدیا

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید قرباں پر سمارٹ لاک ڈان کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عملد رآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ملک بھر میں کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈان لگائیں گے، ویکسی نیشن کرانے والے لوگ ہی سیاحت کرسکیں گے، ملک میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 309، سندھ میں 3 لاکھ 47 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 463، بلوچستان میں 27 ہزار 994، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904، اسلام آباد میں 83 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔