پشاور: تعلیمی اداروں کو آئس سپلائی کرنیوالا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس نشہ سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔

ملزمان سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا کی آئس و دیگر منیشات کے خلاف بنائی گئی خصوصی ٹیم نے گلبہار پولیس کے ھمراہ حجرے پر چھاپہ مار کر تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے اور بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

منشیات کی اس منی فیکٹری سے 7 کروڑ روپے مالیت کی آئس بھی برآمد ہوئی، جسے ملزمان بریانی کے ڈبوں میں ڈال کر فروخت کرتے تھے۔ پولیس کی اس کارروائی میں آئس کے بین الاقوامی ڈیلر سمیت 8 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔

چھاپہ مار ٹیم نے مکان سے آئس سے بھرے 20 لنچ بکس برآمد کرلیے، جن میں مجموعی طور پر چالیس کلو گرام آئس چھپائی گئی تھی، تلاشی کے دوران مکان سے پانچ کلوگرام ہیروئن اور ڈھائی کلوگرام چرس بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے مکان کو سیل کرکے تمام ملزمان کوگلبہار پولیس سٹیشن منتقل کردیاگیا جہاں ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔