سنٹرل کرم: 6 مغوی مزدوروں میں سے ایک کی لاش برآمد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سنٹرل کرم زیمشت کے علاقے سے گذشتہ ماہ اغواء کئے گئے چھ مزدوروں میں سے ایک کو قتل کر دیا گیا،

پولیس کے مطابق ایک جوان مزدور گلفراز ولد ذوالفقار سکنہ اوکاڑہ کی لاش مل گئی ہے، علاقے میں چھاپوں کا سلسلہ تیزی کر دیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق 27 جوں کو وسطیٰ کرم اور ضلع اورکزئی کی سرحد کے قریب دور دراز علاقے زیمشت میں مزدور موبائل فون ٹاورز کی تنصیب میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس ڈی ایس پی عنایت الرحمن نے کہا کہ اغوا ہونے والے مزدوروں میں سے ایک جوان مزدور گلفراز ولد ذوالفقار سکنہ اوکاڑہ کی لاش مل گئی ہے، قتل کے واقعے کے بعد پولیس نے مغوی مزدوروں کی جلد از جلد بازیابی کیلئے علاقے کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق محتلف منصوبوں میں کام کرنے والے مزدور سنٹرل کرم کو چھوڑ کر واپسی اختیار کر رہے ہیں۔