پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فضائی آپریشن کا اعلان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے فضائی آپریشن کا اعلان

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے.

سی ای او ارشد ملک کی ہدایت پر ہم وطنوں کو عید سے قبل وطن لایا جائے گا۔

پی آئی اے کابل کیلئے بارہ اور سولہ جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، جس کا مقصد وہاں پھنسے پاکستانیوں کو محفوظ وطن واپسی ہے.

اس ضمن میں پی آئی اے کابل میں پھنسے ہم وطنوں کو لانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

پی آئی اے نے خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے پانچ خصوصی پروازوں کا اضافہ کر دیا ہے، صرف سعودی عرب کیلئے پی آئی اے نے بھی دس پروازوں کا اضافہ کیا ہے.

مرسلے کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن لایا جائے گا۔

پی آئی اے تاشقند کیلئے آٹھ خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، جس کا مقصد بشکک میں پھنسے طلباء واپس لانا ہے.

پی آئی اے کی جانب سے تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔