مذہبی اور تاریخی سیاحت کے فروغ تاریخی مقامات کا تحفظ و آرائش

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر اوقاف، صوبائی وزیر خزانہ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں اور مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق مقامات کی بحالی و تحفظ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کو اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لیے بروئے کار لایا جا سکے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ دربار میں زائرین کی سہولیات اور مذہبی سیاحت کا مرکز بنانے سے متعلق منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت دربار داتا گج بخش کو ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا جبکہ زائرین کے لیے پارکینگ، لنگر اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ بادشاہی مسجد کے تحفظ و آرائش اور نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔