”لر او بر” کا نعرے والے نہ افغانستان کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ پاکستان کے ساتھ

ضلع خیبر، سابق ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل ملک میں اصلاحات لانے کے لئے اپنی پارٹی کا اعلان کر دیا۔

اپنی پارٹی کا اعلان کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں جمرود آمد کے موقع پر پارٹی کارکنان کی طرف سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اصلاحات پاکستان کے چیئرمین سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ چترال سے کراچی تک تمام اقوام کی خدمت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم کر کے قبائلی علاقے کو پاکستان کا حصہ بنایا، پرُامن افغانستان پرامن پاکستان کے لیے ضروری ہے، ”لر او بر” کا نعرہ لگانے والے نہ افغانستان کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ پاکستان کے ساتھ، جس طرح پولیٹیکل انتظامیہ کا خاتمہ کر کے سودا گری کا خاتمہ کیا اس طرح ”لر او بر” کی سودا گری کا خاتمہ کریں گے۔

الحاج شاہ جی گل آفریدی کو جمرود پہنچنے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل پاشی کی گئی، استقبالیہ تقریب سے وائس چیئرمین ملک حبیب نور اورکزئی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا باقاعدہ آغاز 14 آگست سے اسلام آباد میں ایک بڑے جلسہ عام میں کریں گے جس میں پورے پاکستان سے لوگ شرکت کریں گے۔