وزیرستان میں موبائل نیٹ ورک کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تحریک انصاف حکومت نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ دہشت گردی و عسکریت پسندی سے متاثرہ جنوبی وزیرستان سمیت دیگر قبائیلی علاقوں میں عوام کو موبائل اور انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ 90 ملین ڈالرز مالیت کے معاہدے سے جنوبی وزیرستان کے 411 موزاجات کے لاکھوں عوام موبائل اور انٹرنیٹ سروس سے مستفید ہونگے۔
