آرمی چیف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں ان کی ڈپٹی وزیراعظم اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے اہم ملاقاتیں ہوئی، ان ملاقاتوں میں دو طرقہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف اور قطری قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سکیورٹی شعبوں جبکہ خطے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں۔ پاک قطر تعلقات پائیدار شراکت داری میں بدل رہے ہیں۔

انہوں نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاک قطر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔