بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صدر مملکت کا بلوچستان پر نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب

پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان پر نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ہے۔

انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں سی پیک کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے راستے بحرہ عرب تک رسائی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی معاشی اور سکیورٹی کی صورتحال پر گہرے اثرات پڑے ہیں۔