جولائی 10سے 10ویں اور 12ویں کا امتحان ہر صورت شروع ہو گا، شہرام ترکئی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ اس بار بغیر امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا، ہر صورت امتحانات ہونگے، 10 جولائی سے 10ویں اور 12ویں کا امتحان شروع ہو گا۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم متاثر ہوئی۔

اس بار بغیر امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا، ہر صورت امتحانات ہونگے۔ 12 جولائی سے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں، ایک ہفتہ انروولممنٹ ویک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں صرف ویکسین لگانے والے اساتذہ کو ڈیوٹی کی اجازت ہوگی۔ 80 فیصد اساتذہ نے ویکسین لگائی ہے۔

رواں مالی سال میں 95 فیصد بچوں کو فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ تعلیمی اداروں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کی ڈیوٹی کورونا ویکسینشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کی گئی ہے جبکہ 12 لاکھ بچوں کو فرنیچر کی سہولت مہیا کی جائے گی، جس کے لئے 3 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم کے پی نے کہا کہ اس سال 95 فیصد بچوں کو فرنیچر کی سہولت مہیا کرنا ٹارگٹ ہے۔ 3 ہزار اسکول لیڈرز تعینات کئے جا رہے ہیں۔

امتحانی ہالز میں کیمرے لگائیں گے۔ شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ای ٹرانسفر کے ذریعے 3 ہزار درخواستیں موصول ہوئی، 1600 پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ 10 جولائی سے 10ویں اور 12ویں کا امتحان شروع ہو گا۔