تین ہفتے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1517 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 17 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22469 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 66 ہزار 7 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 877 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 525 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34013 ہے۔