ڈیرہ: مشترکہ کارروائی میں دو انتہاپسند مارے گئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کے دامانی ایریا میں پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مشترکہ اپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت حاجی اکبر اور عجب گل کے نام سے ہوئی، مرنے والے ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عجب گل نے خودکش کی ٹریننگ بھی کی ہوئی تھی جب کہ حاجی اکبر کالعدم ٹی ٹی پی گنڈہ پور مڈی کا کمانڈر تھا اور ان کے پاس ٹی ٹی پی کے کارڈ بھی موجود تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے خودکش بم میں استعمال ہونے والا مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے۔