شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ تحصیل سپین وام کے حسنِ خیل علاقے میں چیک پوسٹ پر ہوئی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 1 زخمی ہوا۔ شہید اہلکاروں میں نائیک گل بہادر ، سپاہی خرم اور سپاہی عدنان شامل ہے جبکہ سپاہی فواد زخمی ہوگیا۔

شہید اور زخمی اہلکاروں کو دوا طوئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔