پاراچنار، ملانہ قبائل کے مطالبات تسلیم کرلئے گئے، دھرنا ختم

ضلع کرم کے ملانہ قبائل اور بلدیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد قبائل نے دھرنا ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم این اے ساجد حسین طوری اور سیکرٹری انجمن حسینیہ سردار حسین کی کوشیشوں سے ملانہ قوم اور ٹی ایم اے اپر کرم کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ملانہ قبائل نے دھرنا ختم کر دیا۔

ملانہ قبائل کے عمائدین نے ایم این اے ساجد حسین طوری، انجمن حسینیہ، دیگر سیاسی اور سماجی افراد کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ملانہ قوم کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔