عیدالاضحٰی سے قبل ہی ٹماٹر، لیموں، پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

عیدِ قربان كی آمد کے ساتھ ہی ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیاكی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔

ٹماٹر جو 100 روپے كے 5 كلو تھے یک دم 100 روپے كے كلو تك پہنچ گئے جب كہ روزانہ تاجروں سے 10 20 روپے لیكر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر نہ اسكو اویزاں كیا جاتا ہے اور نہ ہی ریٹ لسٹ كے مطابق اشیاءخوردونو ش سبزی فروٹ فروخت كیا جاتا ہے۔

عید الاضحی کے نزدیک آتے ہی جانوروں كے ساتھ ساتھ ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیا كی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں كرنے لگی ہیں۔

چند دن قبل تک 100 روپے كے 5 كلو ملنے والے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 گنا اضافے کے بعد یک دم 100 روپے فی كلو تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ ادرک، لیموں، پیاز اور سبز مرچ کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔