جنوبی وزیرستان کو ڈیجیٹل آئز کرنے کا معاہدہ طے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

عبدالقیوم آفریدی

پشاور کے مقامی ہوٹل میں جنوبی وزیرستان کو ڈیجیٹل آئز کرنے کا معاہدہ طے پایا گیا. یہ معاہدہ یو ایس ایف اور جازکمپنی کے مابین 90 ملین ڈالر میں طے ہوگیا. اس معاہدے کے تحت جنوبی وزیرستان میں براڈ بینڈانٹرنیٹ سروس شروع کی جائے گی.

معاہدے پر یو ایس ایف کہ سی ای او حارث محمود اور جاز کمپنی کے چیف کواپریٹ اینڈ انٹر پرائز آفیسر علی نصیر نے دستخط کیے. جبکہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی اور ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیرنے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا گوبل ویلیج بن چکی ہے، ہم نے اپنے حالات خود بدلنے ہیں، موجودہ دور میں تعمیر اور ترقی کیلئے براڈ بینڈ انتہائی اہم ہے. پورا پاکستان ملکر پاکستان کا تقدیر بدلے گا اور اس بدلتی دنیا کیساتھ ہم نے بھی تیزی سے بدلنا ہوگا. جنوبی وزیرستان میں عوام کو سیلولر رسائی اور ڈیجٹیل سہولیات فراہم کرینگے ۔

اس موقع پر ترجمان خیبر پختونخواہ حکومت اجمل وزیرنے کہا کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے. قبائلی اضلاع کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا قبائلی اضلاع موصلات کے جدید رابطوں سے منسلک ہو نگے.

اجمل وزیر نے کہا کہ قیام امن کے لیے پاک فوج نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں صوبائی حکومت ان اداروں کہ ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قبائلی اضلاع سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں