پاراچنار: سرحد پار کشیدہ کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی عمائدین کا جرگہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاراچنار میں سرحد پار کشیدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین نے آج مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ضلع کرم کے آٹھ قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب کیا۔

نامور قومی مشران نے جرگے میں شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابقہ سیکرٹری حاجی نوروز حسین، پروفیسر سید جمیل کاظمی، ماسٹر نیاز محمد، ملک وقار احمد، سید نبی حسین، سید ولی میاں، کیپٹن ریٹائرڈ یوسف حسین، ملک سلطان حسن، ملک سید محمد اور دیگر رہنماؤں نے اس صورتحال میں قومی اتفاق و اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔

شرکاء نے ضلع کرم کے امن و امان کو اولین مقصد قرار دیا۔ آخر میں سیکرٹری انجمن حسینیہ نے ایجنڈا کے مطابق قوم کو اعتماد میں لیا۔ تمام اقوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر مرکز اور انجمن کے ساتھ پہلو بہ پہلو کھڑے رہینگے۔